Skip Navigation

National Geographic Society Este programa se distribuye en los Estados Unidos y Canadá por National Geographic y EHD. [obtenga más información]

DVD ilustrado plurilingüe

La biología del desarrollo prenatal




ماقبل ولادت نشونماکا حیاتاتی عمل

.اردو [Urdu]


 

Descargar versión en formato PDF  ¿Qué es PDF?
 

Desarrollo embrionario: 4 a 6 semanas

Capítulo 11   4 semanas: líquido amniótico

‏4 ہفتے بعد ‏مضغہ کے گرد شفاف غلاف بنتا ہے ‏جس کے جوف میں مائع بھرا ہوتا ہے۔ ‏یہ عقیم مائع، ‏جنینی مائع کہلاتا ہے، ‏جو مضغہ کو صدمات سے بچاتا ہے۔

Capítulo 12   El corazón en acción

‏دل ایک منٹ میں 113 بار دھڑکتا ہے۔

‏دھیان دیں کہ اس وقت دل کس طرح رنگ بدلتا ہے ‏جب ہر دھڑکن پر خون خانوں میں داخل اورخارج ہوتا ہے۔

‏دل پیدائش سے قبل لگ بھگ ‏ 54کروڑ بار دھڑکے گا ‏اور اس کی تعداد 3.2 ارب گنا سے زیادہ ہوگی ‏اگر دور حیات 80 سال کا ہوگا۔

Capítulo 13   Crecimiento del cerebro

‏دماغ کے تیز رفتار نمو کا اندازہ ‏پیش دماغ، ‏بین دماغ، ‏اور بعد دماغ کی موجودگی میں واقع تبدیلی سے ہوتا ہے۔

Capítulo 14   Esbozos de las extremidades y piel

‏اوپری اور ذیلی اعضاء کے نمو کا آغاز ‏4 ہفتوں بعد اعضاء کی کلی نکلنے سے ہوتا ہے۔

‏اس وقت جلد شفاف ہوتی ہے ‏کیونکہ اس کی موٹائی میں صرف ایک خلیہ ہوتا ہے۔

‏جلد کی موٹائی بڑھنے کے ساتھ، ‏اس کی شفافیت ختم ہوتی جائے گی، ‏یعنی ہم اندرونی اعضا کے نمو کو ‏دوسرے ماہ تک ہی دیکھ سکیں گے۔

Capítulo 15   5 semanas: hemisferios cerebrales

‏4 اور 5 ہفتوں کے درمیان، ‏دماغ کی تیز نمو جاری رہتی ہے ‏اور وہ 5 مخصوص حصوں میں بٹ جاتا ہے۔

‏سرکی جسامت مضغہ کی کل جسامت کا ⅓حصہ ہوتاہے۔

‏دونوں شطر دماغ واضح ہوجاتے ہیں، ‏جو رفتہ رفتہ دماغ کا بڑا حصہ بن جاتے ہیں۔

‏دماغ کے حصوں کے ذریعہ کنٹرول ہونے والے اعمال میں ‏سوچنا، سیکھنا، ‏یادداشت، گویائی، بصارت، ‏سماعت، ارادی حرکات، ‏اور مسائل حل کرنا شامل ہے۔

Capítulo 16   Vías respiratorias principales

‏نظام تفنس میں، ‏دائیں اور بائیں جانب کی سانس کی نالیوں کے ساق ظاہر ہوتے ہیں ‏جو آگے چل کر ‏نرخرے، یا سانس کی نلی کو، ‏پھیپھڑوں سے جوڑیں گے۔

Capítulo 17   Hígado y riñones

‏یادرکھیں شکم میں موجود بڑا جگر ‏دھڑکتے دل کے قریب ہوتا ہے۔

‏مستقل گردے 5 ہفتوں میں نمایاں ہوتے ہیں۔

Capítulo 18   Saco vitelino y células germinales

‏کیسئہ زردہ میں ابتدائی تولیدی خلیے ہوتے ہیں ‏جنہیں جرثومی خلیے کہا جاتا ہے۔ ‏5 ہفتے بعد ‏یہ جرثومی خلیے ‏تولیدی اعضاء میں منتقل ہوتے ہیں ‏جو گردوں کے قریب ہوتا ہے۔

Capítulo 19   Placas de las manos y cartílago

‏5 ہفتوں میں ہی، ‏مضغہ میں ہاتھ کا سانچہ بننے لگتا ہے، ‏اور½5 ہفتوں میں نرم ہڈی بننی شروع ہوجاتی ہے۔

‏یہاں ہمیں بائیں ہاتھ کا سانچہ ‏اورکلائی 5 ہفتوں اور 6 دن میں نظرآتا ہے۔